Results 1 to 2 of 2

Thread: وصال و ہجر کے قصے نہ یوں سناؤ ہمیں

  1. #1
    Join Date
    Nov 2014
    Location
    Lahore,Pakistan
    Posts
    25,276
    Mentioned
    1562 Post(s)
    Tagged
    20 Thread(s)
    Rep Power
    214784

    New5555 وصال و ہجر کے قصے نہ یوں سناؤ ہمیں

    وصال و ہجر کے قصے نہ یوں سناؤ ہمیں
    اب اس عذاب شب و روز سے بچاؤ ہمیں

    کسی بھی گھر میں سہی روشنی تو ہے ہم سے
    نمود صبØ+ سے پہلے تو مت بجھاؤ ہمیں

    نہیں ہے خون شہیداں کی کوئی قدر یہاں
    لگا کے داؤ پہ ہم کو نہ یوں گنواؤ ہمیں

    تمام عمر کا سودا ہے ایک پل کا نہیں
    بہت ہی سوچ سمجھ کر گلے لگاؤ ہمیں

    گزر چکے ہیں مقام جنوں سے دیوانے
    یہ جان لینا اگر کل یہاں نہ پاؤ ہمیں

    ہمارے خوں سے نکھر جائے غم تو کیا کہنا
    بڑھاؤ دست ستم دار پر چڑھاؤ ہمیں

    کرشمہ سازیٔ فکر Ùˆ نظر سے کیا Ø+اصل
    بنے ہو خضر تو پھر راستہ دکھاؤ ہمیں

    یہ لمØ+ہ بھر کا تصور تو جان لیوا ہے
    جو یاد آؤ تو تا عمر یاد آؤ ہمیں

    کتاب عشق ہیں لیکن نہ اتنی فرسودہ
    کہ بے پڑھے ہی فقط میز پر سجاؤ ہمیں

    اجڑ نہ جائے عروس سخن کی مانگ کہیں
    خیال و فن کی نئی جنگ سے بچاؤ ہمیں
    2gvsho3 - وصال و ہجر کے قصے نہ یوں سناؤ ہمیں

  2. #2
    Join Date
    Jan 2023
    Location
    Saudi Arabia
    Posts
    565
    Mentioned
    0 Post(s)
    Tagged
    0 Thread(s)
    Rep Power
    3

    Default Re: وصال و ہجر کے قصے نہ یوں سناؤ ہمیں

    Awesome

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •